عالمی یوم ماحولیات پر یونیورسٹی آف سوات میں سیمنار کا انعقاد

معروف ایکٹیوسٹ اور وائلڈ لائف کنزرویشنسٹ عاشق احمد خان نے شرکاء کو ماحول اور ایکو سسٹم کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ماحولیات کا عالمی دن ہر سال 5 جون کو دنیا بھر میں منایا جاتاہے جس کی میزبانی اس سال پاکستان کررہا ہے۔یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ ماحولیات اور شعبہ نباتات  کے باہمی شراکت سے منعقدہ سیمینار سے معروف ایکٹیوسٹ اور وائلڈ لائف کنزرویشنسٹ عاشق احمد خان  نے شرکاء کو ماحول  اور ایکو سسٹم کی اہمیت کے حوالے سے تفصیلی لیکچر دیا۔  ع لیکچر کے دوران شرکاء کوماحول کی خرابی کے وجوہات اور ان کے انسانی زندگی پر اثرات کے حوالے سے شرکاء کو اگاہ کیا گیا، عاشق احمد خان نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور درختوں کی مسلسل کٹائی نے ماحول کو شدید نقصان پہنچایا، انہوں نے ماحول دوست پالیسیاں بنانے پر زور دیا. سیمنار سے یونیورسٹی آف سوات کے شعبہ ماحولیات کے چیرمین اور ڈین فیکلٹی آف کمیکل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم نے بھی خطاب میں کہا کہ ہم ماحول کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں سوات یونیورسٹی کے مین کیمپس میں ہم نے سات ہزار پودے لگائے ہیں، مزید پودے بھی لگائینگے، ڈین فیکلٹی اف لائف سائنسز پروفیسر ڈاکٹر حسن شیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ طلبہ و طالبات اپنے ماحول کو اپنے لئے اور انے والے قوم کے لئے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔سیمنار کے میں موجود شرکاء اور ماہرین کے درمیان سوالات وجوابات بھی شامل تھے. سیمینار کے اختتام پر اگاہی واک کا انعقاد بھی ہو ا جس میں شرکاء نے بینرز اٹھائے تھے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More