سوات یونیورسٹی میں احتجاج کرنے والے طلبہ کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات یونیورسٹی میں ساتھی طالب علم جواد خان کی گرفتاری  اور مبينہ جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کرنے والے16 طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت، 3 کا ٹور ازم،7 کا شریعہ اینڈ لا اور ایک طالب علم کا تعلق شعبہ سینٹر فار بائیو ٹیکنالوجی اینڈ مائیکرو بیالوجی سے ہے۔ سوات یونیورسٹی میں وائس چانسلر کی ہدایت پر جواد خان نامی طالب علم کے خلاف چارباغ پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے خلاف طلباء نے احتجاج کیا تھا۔ طلباء کا اس وقت موقف تھا کہ جواد خان نے یونیورسٹی میں مبینہ جنسی ہراسانی کے خلاف درخواست جمع کرائی تھی جس پر ان کو گرفتار کیا گیا تھا ۔ یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے حکم پر اسسٹنٹ رجسٹرار اکیڈمک نے لیٹر نمبر UOS/Acad/433 پر ان طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا۔ اس عمل پر یونیورسٹی کے طلبہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی انتظامیہ کے اس عمل کے خلاف احتجاج کے ساتھ عدالت سے بھی رجوع کیا جائیگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More