کانجو ٹاؤن شپ کے مسائل کا حل، گرینڈ جرگہ منعقد

کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کیلئے مختلف ناموں پر غور و خوض کیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) سوات میں کانجو ٹاؤن شپ کے مسائل کے حل کے لئے گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔علاقائی مسائل اجاگر کرنے کے لئے تنظیم کے قیام کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس سلسلے  میں کانجو ٹاؤن شپ کے مکینوں کا گرینڈ جرگہ منعقد ہوا۔ جس میں مختلف سیکٹرز کے 13 مساجد کے نو منتخب ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈاکٹر احسان اللہ، رحیم شاہ،حاجی بخت کرم ، اقبال علی خان، ڈاکٹر فضل محمد، ریٹائرڈ اے سی بحرکرم ،بہادر شیر، اکرام اللہ ایڈوکیٹ اور دیگر عمائدین شریک ہوئے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض حیدر علی نے انجام دئیے  ۔تقریب  میں ارکان نے اپنے اپنے سیکٹرز کی نمائندگی کی اور کانجو ٹاؤن شپ سوسائٹی کیلئے مختلف ناموں پر غور و خوض کیا گیا۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس میں ایگزیکٹو کونسل اور جنرل باڈی کا انتخاب کیا جائے گا۔ مقررین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ ٹاؤن شپ کے گھمبیر مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More