سوات، پی ڈی یم کا جلسہ، پنڈال سج گیا، قائدین پہنچ گئے، موسلادھار بارش سے جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ

منتظمین کاکہنا ہے کہ باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں پی ڈی ایم کے جلسے کے لئے تمام قائدین سوات پہنچ گئے ہیں، موسلادھار بارش سے جلسہ متاثر ہونے خا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سوات کے گراسی گراونڈ میں پی ڈی ایم کے جلسہ کے لئے پنڈال سج گیا ہے، تمام قائدین بشمول مولانا فضل الرحمن، شہباز شریف، شاہد خا قان عباسی، مریم اورنگزیب اور دیگر سوات پہنچ گئے ہیں جبکہ گراسی گراونڈ میں پنڈال سج گیا ہے اور لوگ  جوق درجوق جلسہ گاہ کی طرف رواں دواں ہیں۔ سوات میں بارش کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے جس کے باعث جلسہ متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے تاہم منتظمین کاکہنا ہے کہ باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے اور ہر صورت میں جلسہ کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More