مینگورہ شہر میں پانی کی کوئی قلت نہیں، ڈبلیو ایس ایس سی

جہاں کہیں پر بھی پانی کا مسلہ ہو ڈبلیو ایس ایس سی کے ہیلپ لائین 1334 پر فوری رابطہ کریں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ شہر میں پانی کی کوئی قلت نہیں تمام ٹیوب ویل معمول کے مطابق کام کررہے ہیں، کہیں پر بھی عوام کو پانی کی مشکلات نہیں، ڈبلیو ایس ایس سی واسا کے طرف سے وضاحتی بیان میں کہا گیاہے کہ مینگورہ شہر میں 69  ٹیوب ویل تمام علاقوں کو تسلسل کے ساتھ پانی فراہم کررہی ہے۔ بجلی لوڈشیڈنگ اور ولٹیج کی وجہ سے بعض جگہوں پر معمولی مسائل پیدا ہوجاتے ہیں جن کو ڈبلیو ایس ایس سی کے اہلکار بروقت حل کرتے ہیں، ادارے کے طرف سے عوام سے اپیل کی گئ ہے جہاں کہیں پر بھی پانی کا مسلہ ہو ڈبلیو ایس ایس سی کے ہیلپ لائین 1334 پر فوری رابطہ کریں عوام کو صاف پانی فراہم کرنا اور علاقے کو صاف رکھنا ڈبلیو ایس ایس سی کی اولین ترجیح ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More