مینگورہ، نالیوں میں پائپوں کی تنصیب، عوام کو سیاہ رنگ کا پانی ملنے لگا، ڈبلیو ایس ایس سی خاموش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ کے مختلف علاقوں میں گندے پانی کی سپلائی جاری، پائپوں میں لوگوں کو گندہ پانی سپلائی ہو رہا ہے جس کے باعث عوام مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں۔ مینگورہ کے محلہ بنجاریان،باچا صیب چم، ڈاکخانہ اور دیگر علاقوں میں ڈبلیو ایس ایس سی کے پائپوں میں نالیوں کا گندہ پانی لوگوں کو سپلائی ہو رہا ہے ۔ گزشتہ روز مکمل طور پر کالا پانی جس میں نالیوں کا گند موجود تھا پائپوں میں سپلائی ہو رہا تھا، علاقہ لوگوں کا کہنا ہے کہ پانی کے پائپ نالیوں میں نصب کئے گئے ہیں جس کے باعث پانی کے ساتھ نالیوں کا گندہ پانی بھی شامل ہو رہا ہے ۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ بار بار محکمہ ڈبلیو ایس ایس سی کو شکایات کی گئی لیکن ابھی تک کسی قسم کے اقدامات نہیں اٹھائے گئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More