سوات، درال خوڑ میں بہن بھائی ڈوب گئے، ریسکیو نے لاشیں برآمد کرلی

دونوں بچے سکول کے بعد درال خوڑ کو پار کر رہے تھے کہ اچانک نیچےگر گئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) بحرین درال خوڑ میں  بہن بھائی ڈوب گئے، ریسکیو ٹیم نے دونوں کی لاشیں برآمد کرلی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل بحرین کے درال خوڑ میں 10 سالہ الیان اور 13 سالہ ریحانہ ولد ثناء اللہ سکول کے بعد درال خوڑ کو پار کر رہے تھے کہ اچانک نیچےگر گئے۔کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی بحرین سٹیشن سے واٹر اینڈ سرچ ریسکیو ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ریسکیو 1122 کے جوانوں نے فوری درال خور میں بچوں کو ڈھونڈنے کے لئے سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن شروع کر دیا۔ریسکیو جوانوں کے چار گھنٹے سرچ اپریشن کے بعد دونوں بچوں کی جسد خاکیاں درال خوڑ کے تیز بہاؤ سے برآمد کرکے لواحقین کے حوالے کر دی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More