سوات،جنرل بس اسٹینڈ کا نظام یونین کی وجہ سے تباہ ہو رہا ہے، افضل خان گجر

من پسند اور نمبر والی گاڑیوں کو سٹینڈ دینے کی کوشش کی جارہی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مینگورہ جنرل بس اسٹینڈ کے ٹھیکدارافضل خان گجر انکشاف کیا ہے کہ یونین والے جنرل بس اسٹینڈ میں اپنی اجارہ داری قائم کرکے اڈے کے نظام کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔پرمٹ والے اور پہلے آؤ کے نظام کے برعکس من پسند اور نمبر والی گاڑیوں کو سٹینڈ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ہم ٹیکس اور شرح لیکر سرکاری خزانے میں جمع کراتے ہیں لیکن یونین والے دو سو روپے لیکر کہاں لے جاتے ہیں؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔افضل خان گجر نے کہاکہ انہوں نے کہاکہ ہم نے اوپن بولی میں حصہ لیکر کروڑوں روپے میں ٹھیکہ لیا ہے اور اڈہ کو چلانا چاہتے ہیں لیکن یونین والے اپنی پسند کی مخصوص ٹائم والی گاڑیوں کو سٹینڈ دینے پر بضد ہے حالانکہ قانون میں پہلے آؤ اور پہلے جاؤ کا قانون رائج ہے انہوں نے کہاکہ وہ چاہتے ہیں کہ پرمٹ والی گاڑیاں بھی سٹینڈ سے نہ چلائی جائے جو ممکن نہیں ہے۔انہوں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ٹھیکدار کو تحفظ فراہم کرکے یونین والوں کی غیر قانونی من مانیوں سے نجات دلائی جائے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More