ڈیزل کی قیمت میں اضافہ، نیا کرایہ نامہ جاری

سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 268.00 روپے مقرر کی گئی ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) وفاقی حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمتوں میں 29جنوری 2023 ء سے اضافہ کے بعد ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن نے ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں کیلئے نیا کرایہ نامہ جاری کیا ہے۔ سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ملاکنڈ ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ یاداشت کے مطابق ملاکنڈ ڈویژن میں ڈیزل کی فی لیڑ قیمت 268.00 روپے مقرر کی گئی ہے۔ نیا کرایہ نامہ کے مطابق مینگورہ سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 487روپے او ر عام بس کا کرایہ 461 روپے,مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 303 او ر عام بس کا کرایہ287 روپے،  پیر بابا کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ218 او ر عام بس کا کرایہ206روپے،  سواڑئی کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ190 او ر عام بس کا کرایہ 180روپے، الپوری کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ184اور عام بس کا کرایہ174روپے،  بشام کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ291 او ر عام بس کا کرایہ276روپے،  الوچ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ325 او ر عام بس کا کرایہ 308روپے،  تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچ کا کرایہ246 او ر عام بس کا کرایہ 233روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح ضلع شانگلہ تحصیل الپوری سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 184 روپے اور عام بس کا کرایہ 174 روپے،  بشام سے مینگورہ فلائنگ کوچ کا کرایہ 291  روپے اور عام بس کا کرایہ 276 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح پیر بابا سے پشاور کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ436روپے او ر عام بس کا کرایہ 413 روپے, مردان کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 275روپے او ر عام بس کا کرایہ 260 روپے،  پیر بابا سے کلیل کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ17روپے او ر عام بس کا کرایہ16 روپے اور پیر بابا سے مینگورہ کیلئے فلائنگ کوچ کرایہ 164روپے او ر عام بس کا کرایہ 155 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ یاداشت میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں اور مدارس کے طلباء، معزور افراد اور 60 سے زائد عمر کے بزرگ شہریوں سے 50فیصد کرایہ وصول کیا جائے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More