یونیورسٹی آف سوات نے سکالرز کےموضوعات تحقیق کے لئے منظور کرلئے

ریسرچ بورڈ کا ساتویں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 78 ایم فل اور پی ایچ ڈی کےطلباء وطالبات نے اپنے تحقیقی موضوعات پیش کئے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف سوات نے ایم فل اور پی ایچ ڈی سکالرز کے تحقیقی موضوعات تحقیق کیلئے منظورکرلئے،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد جمال خان کی زیرصدارت ایڈوانس سٹڈیز اینڈ ریسرچ بورڈ کا ساتویں اجلاس گزشتہ روز منعقد ہوا جس میں 78 ایم فل اور پی ایچ ڈی کےطلباء وطالبات نے اپنے تحقیقی موضوعات پیش کئے۔ اجلاس میں شعبہ باٹنی, شعبہ کمپیوٹر سائنس ,شعبہ ایجوکیشن, شعبہ میتھس اور شعبہ اسلامیات کے طلباء وطالبات شریک ہوئے. بورڈ کے ساتویں اجلاس میں پروفیسرڈاکٹر جعفر خان, پروفیسر ڈاکٹر محمد قاسم, ڈاکٹر عمر حیات, ڈاکٹر ثناءاللہ, ڈاکٹر لطف اللہ, ڈاکٹر فضل اکبر اور ڈاکٹر کفایت اللہ شریک ہوئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More