یونیورسٹی آف سوات کے لئے 125ملین روپے کی منظوری

یونیورسٹی کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے ساتھ طلباء کو جلد جدید سہولیات کی فراہم کی جائیں گی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )صوبائی حکومت نے یونیورسٹی آف سوات کو مختلف پراجیکٹس کیلئے 125 ملین روپے فنڈز کی منظوری دے دی ۔ وزیر اعلی خیبرپختونخواہ محمود خان نے چارباغ مین کیمپس کے تعمیراتی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے 100 ملین روپے جاری کئے جبکہ وفاقی حکومت نے شانگلہ کیمپس کیلئے 20 ملین روپے منظور کر لئے، مزید 5 ملین روپے کے فنڈز طلباء وطالبات کے ہم نصابی سرگرمیو ں کی سہولیات کی دستیابی وفراہمی کو بہتر بنانے کیلئے منظور کرلئے ہیں ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرحسن شیر نے وزیراعلی محمود خان اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن داود خان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یونیورسٹی کا تعمیراتی کام مکمل ہونے کے ساتھ طلباء کو جلد جدید سہولیات کی فراہم کی جائیں گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More