وزیراعلی محمود خان کا وزیراعلی سندھ سے ٹیلیفونک رابطہ

وزیراعلی نے کراچی دھماکہ کے واقعے کے حوالے سے تفصیلات سے خود کو آگاہ کیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور کراچی دھماکہ میں جاں بحق سوات کے 14 افراد کے کیس کے حوالے سےتفصیلی گفتگوکی ہے۔وزیراعلیٰ محمود خان نے واقعے میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے اور زخمیوں کی علاج معالجے کے لئے سنجیدہ اقدامات اُٹھانے کا بھی کہا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر کہا کہ سندھ حکومت ملزمان کی گرفتاری  کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی  ہے جبکہ زخمیوں کا علاج معالجہ بھی جاری ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ نے محمود خان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان جلد از جلد گرفتار کئے جائیں گے۔کراچی واقعے کے حوالے سے وزیراعلیٰ محمود خان سندھ حکومت کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More