سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی اور پیڈز اسپتال کا افتتاح، وزیر اعلیٰ محمود خان اور مراد سعید نے افتتاح کیا

یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسنز، پیڈز اسپتال اور ریسکیو دفتر کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)  سوات میں وزیراعلیٰ محمود خان اور وفاقی وزیر مراد سعید نے انجینئرنگ یونیورسٹی، پیڈذ اسپتال اور ریسکیو1122 کا افتتاح کرلیا،سوات کی تحصیل کبل کے گالف کورس میں وزیر اعلیٰ محمود خان، وفاقی وزیر مراد سعید  نے تین بڑے میگا پراجیکٹس کا افتتاح کرلیا۔ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسنز، پیڈز اسپتال اور ریسکیو دفتر کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر کامران بنگش، محب اللہ خان، ایم این اے سلیم الرحمن، ایم پی اے فضل حکیم، عزیز اللہ گران بھی موجود تھے۔ افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی کام کئے ہیں، سوات میں انجینئرنگ یونیورسٹی میں پورے ملک سے لوگ داخلے لیں گے جبکہ صوبے میں پہلا دلثرن اسپتال بھی سوات میں تعمیر کیا جائے گا۔

گالف کورس میں سو کنال میں انجینئرنگ یونیورسٹی، چالیس کنال میں پیڈذ اسپتال اور دو کنال میں ریسکیو 1122 کا دفتر تعمیر کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ میڈیا کے توسط سے چیلینج سے کرتا ہوں کہ جب حکومت ختم ہوگی تو میرے ذاتی اثاثے کم ہوئے ہو نگے زیاد نہیں،  سابقہ حکمرانوں نے عوام کی خدمت کے بجائے صرف اپنی جیبیں بھری ، خدمت ہمارا منشور ہے ہم تمام علاقوں کی یکساں بنیادوں پر یقین رکھتے ہیں،  صوبے کے سابقہ وزرائے اعلی نے صرف اپنے اپنے ضلعوں پر توجہ دی ۔انہوں نے مزید کہا کہ  سترسالوں میں عمران خان نے پہلی دفعہ سوات کو وزرات اعلی کا عہدہ دیا، سوات اور ملاکنڈ کے عوام عمران خان کے مشکور ہیں ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ عمران خان نے اپنی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے رکھ دیا۔ ایک نجی چینل کی آزادانہ سروے کے مطابق صوبائی حکومت کی کارکردگی کے حوالے عوامی اطمینان کی شرح 40 فیصد سے بڑھ کر 60 فیصد ہوگئی ہے، پی ڈی ایم کے نام پر سیاسی بے روزگاروں کا ٹولہ حکومت کو گرانے کی باتیں کر رہا ہے، ہم نے تین سالوں کی مختصر مدت میں سابقہ فاٹا کے انضمام کا عمل خوش اسلوبی سے مکمل کیا، انہوں نے کہا کہ مینگورہ سٹی کے لئے پینے کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے 12 ارب روپے سے زائد کا منصوبہ منظور ہوگیا ہے۔ یہ منصوبہ اگلے پچاس سالوں تک مینگورہ کے پینے کے پانی کی ضروریات کو پوری کرے گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More