منگلور، با اثر افراد کا غریب خاندان کے خواتین و مردوں پر تشدد، گھر بھی مسمار کردیا

معصوم بچوں اور خواتین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)منگلور کے علاقہ بیش بنڑ نیمچہ میں بااثر افراد کا غریب خاندان پر گھر میں گھس کر حملہ،خواتین اور بچوں پر تشدد کی انتہاکردی،بوڑھی خاتون اور شوہر کے ہاتھ توڑدئے، بااثر افراد نے گھر کو مسمار کرکے اہلخانہ کو بے دخل کردیا، معصوم بچوں اور خواتین نے کھلے آسمان تلے رات گزاری،بااثر افراد نے فائرنگ بھی کی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی،نیمچہ بیش بنڑ سے تعلق رکھنے والے انتہائی غریب اور بے بس خاندان کے سر براہ طاہر ولد مومین،والدہ اور بیوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ روز ہم اپنے گھر واقع نیمچہ بیش بنڑ میں میں موجود تھے کہ اس دوران منگلور کے بااثر افراد مشرف خان سکنہ منگلور اُن کے بیٹے شرافت اور دیگر افراد نے ہمارے گھر پر حملہ کردیا اور میری بوڑھی ماں اور بوڑھے والد مومین خان کوشدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے میری والد کا ایک ہاتھ اور والد کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے ہیں میرے والد تشویشناک حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہے بااثر افراد نے گھر میں موجود میری بیوی اور معصوم بچوں کو تشدد کرنے کے بعد گھر کو مسمار کردیا ہے اور ہمیں زبردستی گھر سے نکال دیا ہے ہم نے رات کھلے آسمان تلے جھاڑیوں میں گزاری ہے بااثر افراد نے فائرنگ بھی کی جس سے ہم بال بال بچ گئے ہیں میڈیا سے گفتگوکے دوران معصوم بچوں کی چیخ وپکار نے اہل علاقہ کو رولا دیا ہر آنکھ آشکبار ہوئی منگلور پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی مومین خان کو چارپائی میں اُٹھا کر سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے متاثرہ خاندان نے ڈی آئی جی ملاکنڈ ڈویژن،ڈی پی او سوات اور حکومت کے اعلی حکام سے انصاف کی اپیل کی ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More