مصالحتی کمیٹی کونسل کا کردار ناقابل فراموش ہیں، عبدالغفور افریدی

ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اورنتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے کہا ہے کہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری اور بلا معاوضہ حل کرنے میں مصالحتی کمیٹی کونسل (DRC) کالافانی کردارناقابل فراموش  اوراہمیت کا حامل ہے۔ غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعیت کے مسئلے مسائل اور سماجی پریشانیوں کا بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں DRCs (ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل)نے لازوال کردار ادا کیااور کرتا رہے گا۔ ڈی آر سی مٹہ اور چپریال کے ممبران نے ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی،ملاقات میں DRCsکے مٹہ اور چپریال کے چئیرمین اور ممبران نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے۔ جس کی افادیت اورنتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔اسی جرگہ سسٹم  اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرDRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس میں  (DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں منصفی اور مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ریجنل پولیس آفیسر عبد الغفور آفریدی نے ڈی آر سی مٹہ اور چپریال کے سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا اور کہا کہ گزشتہ سال 3683درخواستیں ڈی آر سی کو موصول ہوئی جن میں 3296کے درمیان راضی نامہ کیا گیا اور310درخواستیں عدالت کو بھجوادئیے گئے۔ آر پی اُو ملاکنڈ نے ڈی آر سی ممبران کو شاباش دی اور اُن کے کاوشوں کا سراہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہے، عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کلیدی کردار رہا ہے، ڈی آر سی کو مکمل قانونی تحفظ حاصل ہے۔جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں، ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں، ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کے جانب سے بھر پور تائید اور پزیرائی حاصل ہوئی ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More