382 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کے ذریعے سینی ٹائزیشن مکمل کرلیا ہے۔ ڈی آئی جی

ڈی آئی جی سجاد خان نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں ملوث پولیس اہلکار و آفسران کا پولیس میں کوئی جگہ نہیں

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام) آر پی او ملاکنڈ ڈویژن سجاد خان نے کہا ہے کہ  سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں مکمل امن قائم ہے، سیاح بلا خوف و خطر سوات کے حسین وادی کا رخ کرسکتے ہیں، پولیس امن و امان قائم کرنے میں کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، امن و امان قائم کرنا اور سیاحوں کو تحفظ فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، ملاکنڈ ڈویژن میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے، جس میں مختلف مقامات پر پولیس سے بھاری مقدار پر منشیات برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئیں ہیں۔

ان خیالات کااظہار آرپی او ملاکنڈ ڈویژن سجاد خان نے سوات پریس کلب میں میڈیا کے نمائندوں کو پریس بریفنگ دیتے کیا۔ڈی آئی جی سجاد خان نے کہا کہ غیر قانونی سرگرمیوں ملوث پولیس اہلکار و آفسران کا پولیس میں کوئی جگہ نہیں، پولیس میں سزاء و جزاء کا نظام موجود ہے جس پر من و عن عمل کیا جائیگا، جرائم پیشہ افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہیں بھرتی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کو مزید فعال بنانے کے لئے سوات میں ابابیل سکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،ٹریفک نظام کو مزید بہتر بنانے کے لئے اقدامات جاری ہے۔

 انہوں نے کہا کہ سوات سمیت ملاکنڈ ڈویژن میں آمن و امان برقرار ہے، گذشتہ ماہ ملاکنڈ ڈویژن نے 85انٹلی جنس بیسڈ آپریشن اور 382سرچ اینڈ سٹرائک آپریشنز کئے ہیں جن میں متعدد مشکوک افراد اور شرپسندوں کی مبینہ سہولت کاروں کو انٹاروگیٹ کیا گیا ہے، اسی طرح دہشت گردی کے واقعات میں ملوث 7ATAکے 8اشتہاری بھی پکڑے گئے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ باجوڑ پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے بھتہ خوری میں ملوث دو گروپس کے سرغنہ کو گرفتار کیا گیا ہے، معمولی نوعیت کے مقدمات کو حل کرنے کے لئے ڈی آر سی کا کردار قابل تعریف ہے، ڈی آر سی ممبران بلا کسی معاوضے مختلف تھانوں میں راضی ناموں اور چھوٹی موٹی تنازعات کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن پولیس ہر قسم کے چلینجز سے نمٹنے کے تیار ہے، پولیس نے گذشتہ میں ملاکنڈ ڈویژن کے مختلف مقامات پر کاروائی کرتے ہوئے، 132کلوگرام جرس، 3کلو ہیروئن، 2,50کلوگرام آئس، 96لیٹر شراب، 22عدد ایس ایم جی، 47شارٹ گن، 252پستول، 48عدد دیگر اسلحہ سمیت 5834کارتوس برآمد کرکے ملزمات کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

انہوں نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ، مشکوک افراد، غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کا نشان دہی کرکے پولیس کو اطلاع دیں تاکہ اپ کے بچوں کو ایک پرامن اور جرائم سے پاک معاشرہ میسر ہو۔

 انہوں نے مزید کہا کہ سیاح بلاخوف و خطر سوات کے حسین نظاروں کا رخ کریں کیونکہ یہاں مکمل امن قائم ہے اور پولیس سیاحوں کی حفاظت کے لئے دن رات موجود ہے۔ 

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More