ڈی آر سی سوات چیرمین و ممبران کا ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان سے تعارفی ملاقات

سجاد خان نے ڈی آر سی چیرمین و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ریجن سجاد خان نے کہا ہے کہ عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے  فوری اور بلا معاوضہ حل میں مصالحتی کمیٹیوں  (DRC) کا کلیدی کردار ہے کیونکہ یہ کمیٹیاں غریب عوام کو درپیش ان کے معمولی نوعیت کے  مسائل اور سماجی پریشانیوں کے بروقت اورفوری حل ان ہی کی دہلیز پر پہنچانے میں نمایاں کردار ادا کررہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز ڈی آر سی ضلع سوات کے چیرمین و ممبران سے تعارفی  ملاقات کے دوران کیا جنھوں نے ریجنل پولیس آفیسر سے انکے دفتر  میں ملاقات کی ، ملاقات میں ڈی آر سی رحیم آباد چئیرمین شوکت علی خان، ڈی آرسی مینگورہ چئیرمین نعیم خان ، ڈی آر سی منگلور چئیرمین ملک فضل قادر خان ، ڈی آرسی چارباغ چئیرمین ریٹائرڈ ایس نوید خان، ڈی آر سی کبل چئیرمین محمد رفیق، ڈی آر سی مٹہ چئیرمین محمد سعید، ڈی آر سی کوکارئی چئیرمین بہادر شیر، ڈی آر سی ملم جبہ چئیرمین میاں شیر علی ، ڈی آر سی کانجو چئیر مین عبید اللہ خان خیل ، ڈی آر سی غالیگے چئیرمین امیر زیب سمیت عطااللہ شاہ ، برکت علی ، افسر علی ، عبد الحق نے شرکت کی۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سجاد خان نے ڈی آر سی چیرمین و ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جرگہ سسٹم پختون روایات کا ایک منظم حصہ ہے جس کی افادیت اورنتائج کوانٹر نیشنل فورم پر بھی تسلیم کیا گیا ہے۔اسی جرگہ سسٹم  اور پختون روایات کو مد نظر رکھ کر ترجیہی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے عوام الناس کو درپیش ان کے معمولی مسئلے مسائل اور سماجی نوعیت کی پیچیدہ الجھنوں کے فوری حل کے بارئے میں انہیں میں سے تعلیم یافتہ اور اعلی اوصاف کے حامل افراد کو قانونی تحفظ فراہم کرتے ہوئے قانون اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کرDRCs(ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل) کا قیام عمل میں لایا گیاجس میں  (DRCs) ممبران عوام الناس کو درپیش مسئلے مسائل کے فوری حل کے لیے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے ان میں مصالحت کا کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈی آر سی نے پختونوں کے روایتی جرگہ سسٹم نظام کو مزید فعال بنا کر مظلوم عوام کے محافظ کا کردار ادا کیا ہےاور عوام الناس کے باہمی تنازعات کو بلا معاوضہ اور افہام و تفہیم سے بروقت فوری حل کرکے کسی بھی ناخوشگوار واقع رونما ہونے سے قبل روکنے میں ڈسپیوٹ ریزولوشن کونسل (DRC) کا کلیدی کردار رہا ہے۔جس کے غیر جانبدار اور شفاف فیصلوں کو  عدلیہ بھی احترام کی نظر سے دیکھتی ہیں، ڈی آر سی کے مصالحتی اقدامات عوامی مفاد، قیام امن اور انسانیت کے تحفظ کے لئے ایک بیش قیمت آثاثہ ہیں، ڈی آر سی کے فوری اور بروقت فیصلوں کی وجہ سے خونریزی کے سینکڑوں واقعات کو رونما ہونے سے قبل حل کر دیا گیا ہے امن و امان کے قیام اور عوامی مفاد عامہ کے لئے کئے جانے والے ڈی آر سی کے اقدامات کو عوام الناس کے جانب سے بھر پور تائید اور پزیرائی حاصل ہوئی ہے انھوں نے  کہا کہ ڈی آر سی ممبران کو پولیس کے جانب سے بھر پور تعاون کیا جائے گا

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More