سوات، سگے بیٹے نے اپنے والد کے گلےمیں پھندہ ڈال کرقتل کردیا، ملزم بیٹا بیوی سمیت گرفتار

سبز علی ولد گلا خان سکنہ گوریکلا جامبیل نے اپنے والد کی گمشدگی رپورٹ تھانہ کوکارئی میں درج کی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )پولیس ذرائع کے مطابق سبز علی ولد گلا خان سکنہ گوریکلا جامبیل نے اپنے والد گل خان ولد صوبت خان کی دو دن سے لاپتہ ہونے کی رپورٹ درج کرائی تھی، تھانہ کوکارئی پولیس نے ایس ایچ اُو فضل رحیم خان کی قیادت میں علاقے میں گمشدہ شخص کی تلاش شروع کی، کافی تلاش کے بعد مذکورہ شخص کی لاش علاقہ کوکارئی سے ملی جس کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے قتل کیا تھا۔

پولیس جدید سائنسی خطوط کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان تک رسائی حاصل کرلی، گرفتار ملزمان میں عزت خان ولد گلا خان، مسماۃ (ج)  زوجہ عزت خان اورانعام اللہ ولد عزت خان شامل ہیں۔

دوران انٹاروگیشن عزت خان نے اپنے جرم کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ پہلے اپنے والد کو استبل میں گرا کر لاٹھی سے مارا ور بعد میں اس کے گلے میں پھندا ڈال کر قتل کیا، قتل کرنے کے بعد تینوں نے مل کر پہاڑی نالے میں ڈالا جبکہ دو دن بعد رات کی تاریکی میں پہاڑی نالے سے اُٹھا کر راستہ عام میں ڈ پھینک دیا، قتل میں استعمال ہونے والی رسی اور لاٹھی بھی برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ کوکارئی میں جرم 302کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More