سوات، مختلف واقعات میں بچے سمیت تین افراد زخمی ہوگئے

ابوہا علاقہ تھانہ غالیگے میں ڈاٹسن اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران بچے سمیت تین افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق مدینہ کالونی حدود تھانہ مٹہ میں موٹر کار جس کی ڈرائیونگ مسمی سید مختیار ولد مظفر حسین ساکن بشام ضلع شانگلہ کر رہا تھا کی ٹکر سے حمدان ولد حیات شیر ساکن نوخارہ سخرہ عمر قریب 4/5 سال شدید زخمی ہوگیا جسے سول ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا ہسپتال مٹہ  اور بعد ازاں سیدو شریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بازار مٹہ حدود تھانہ مٹہ میں مسمی نجیب ولد ولی محمد ساکن برہ باماخیلہ مٹہ اور مسمی شاکر اللہ ، رفیع اللّٰہ ولد معتبر ساکنان مٹہ نے معمولی تکرار پر کیا جس کے نتیجے میں نجیب شدید  زخمی ہوگیا۔ابوہا علاقہ تھانہ غالیگے میں ڈاٹسن اور موٹر کار کے درمیان تصادم ہوا جس میں ڈاٹسن ڈرائیور مسمی داود خان ولد خالد خان سکنہ حاجی نوراب گل سرئ ڈاکخانہ ساڑوشاہ تحصیل تخت بھائی مردان  شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے بریکوٹ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More