شدت پسند ” بٹن خراب ” کی سوات میں داخلے کی اطلاع، ادارے الرٹ کردئے گئے

شدت پسند کمانڈر کا تعلق سوات سے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات میں تخریب کاری کی غرض سے شدت پسند ” بٹن خراب ” کے داخلے کی اطلاع، قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ شدت پسند چترال کے علاقے سے سوات میں داخل ہوگیا ہے۔ شدت پسند کمانڈر طارق المعروف بٹن خراب چترال کے سرحدی علاقے سے سوات میں داخل ہو چکا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مطابق شدت پسند کمانڈر دیر یا سوات میں اپنی کارروائی کرسکتا ہے جس کو گرفتار کرنے کے لئے تمام ادارے الرٹ کردئے گئے ہیں۔ شدت پسند کمانڈر کا تعلق سوات سے ہیں جس کے بارے میں یہ مشہور ہے کہ وہ ایک دفعہ خودکش حملے کے لئے گیا ہوا تھا اور خودکش جیکٹ کا بٹن خراب تھا جس کی وجہ سے وہ دھماکہ نہ کرسکا،اس واقعے کے بعد اس کا نام بٹن خراب مشہور ہوگیا۔

نیوز سورس : باخبر سوات ڈاٹ کام

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More