بحرین،بہن کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والے بھائی کو عمر قید کی سزا

ملزم کی بہن نے کہا تھا کہ اس کا سگا بھائی تفریح کے لئے اس کو سوات لے آیا تھا۔ کالام مدین سمیت مختلف مقامات کے ہوٹلوں میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ایڈیشنل سیشن جج بحرین شہزادہ اخوند زادہ نے جرم ثابت ہونے پر سگی بہن کے ساتھ جنسی ذیادتی کرنے والے بھائی کو عمر قید اور دو لاکھ روپے جرمانےکی سزا سنادی۔ ملزم جلال ساکن ناگوہا، تھانہ ضلع ملاکنڈ پر اس کی بہن نے تھانہ مدین میں 18اگست2021ء کو رپورٹ درج کرائی تھی، جس میں ملزم کی بہن نے کہا تھا کہ اس کا سگا بھائی تفریح کے لئے اس کو سوات لے آیا تھا۔ کالام مدین سمیت مختلف مقامات کے ہوٹلوں میں اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم کو سزا سنادی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More