سیدو شریف میں عوامی نیشنل پارٹی کی شمولیتی تقریب

کثیر تعداد میں کارکنان نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )عوامی نیشنل پارٹی ضلع سوات کے زیر انتظام ایک شمولیتی تقریب صدر یونین کونسل سیدو شریف زیر صدارت امیدوار این اے تھری مسرت احمد زیب کے حجرے میں منعقد ہوا۔ تقریب میں جنرل سیکرٹری عوامی نیشنل پارٹی سوات خواجہ محمد خان، انفارمیشن سیکریٹری ضیاء ناصر یوسفزے، امیدوار این اے تھری مسرت احمد زیب، ممبر صوبائی انفارمیشن کمیٹی میانگل عمر فاروق، امیدوار برائے مئیر سوات نثار خان، سابق ناظم سیدو فضل معبود بابو نے شرکت کی۔ اس موقع پر کثیر تعداد میں کارکنان نے مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر عوامی نیشنل پارٹی میں شمولیت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پارٹی قائدین نے نئے شامل ہونے والے کارکنان کو خوش امدید کہا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ عوامی نیشنل پارٹی میں خوش ہونگے اور دکھ و تکلیف کی ہر گھڑی میں ہم اپ کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔ اس موقع پر ضلعی جنرل سیکرٹری خواجہ محمد خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا پارٹی منشور اور بیانئے پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع سوات میں امن عوامی نیشنل پارٹی کے قربانیوں کا مظہر ہے۔ موجودہ ظالم حکومت نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج ضلع بھر میں شمولیتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انے والے بلدیاتی انتخابات اور جنرل الیکشن میں کامیابی عوامی نیشنل پارٹی کا مقدر بنے گی۔

امیدوار برائے این اے تھری مسرت احمد زیب نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی پختونوں کی نمائندہ پارٹی ہے اور قوم و ملک کی طرقی کےلیے ہمیں عوامی نیشنل پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد ہوکر اے این پی کے امیدواروں کو کامیاب کرنا ہوگا۔ اس موقع پر نئے شامل ہونے والے کارکنان نے عہد کیا کہ وہ اپنی تمام توانائی بروئے کار لاکر عوامی نیشنل پارٹی کے لئے جدوجہد کرینگے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More