عوامی نیشنل پارٹی کا یوم بابڑہ منانے کا اعلان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) عوامی نیشنل پارٹی کایوم بابڑہ 12آگست کو منانے کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد، اجلاس میں ضلعی کابینہ، تمام تحصیلوں کی کابینوں سمیت ملگری ڈاکٹران، ملگری استاذان، ملگری وکیلان، ملگری لیکوالان،ملگری پیرا میڈیکس، بختون سٹوڈنٹس فیڈریشن اور نیشنل یوتھ آرگنائزیشن کی عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عوامی نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر ایوب خان اشاڑے،صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری رحمت علی خان، ضلعی جنرل سیکرٹری شاہی دوران، انفارمیشن سیکرٹری عبدالصبور، کلچرل سیکرٹری ضیاء ناصر اور دیگر نے کہا کہ 12اگست ہمارے لئے ایک سیاہ دن ہے جس کو ہم منائیں گے، جس کے لئے تمام تر انتظامات تیار ہے، انہوں نے عہدیداروں پر زور دیا کہ 12اگست کو ہونے والے تقریبات کو کامیاب بنانے کے لئے تحصیلوں کے سطح پر تیاریاں کریں اور 12اگست کو ہونے والے یوم بابڑہ کے تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More