پی کے پانچ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل کرچکے ہیں،فضل حکیم خان

زلزلے اور دہشت گردی سے متاثرہ سرکاری عمارتوں کی تعمیرِ نو، مینگورہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے سے لے کر شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ماسٹر پلان تک ریکارڈ ترقیاتی منصوبے متعارف کرچکے ہی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )چئیر مین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ پی کے پانچ سوات میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام مکمل کرچکے، وزیرِ اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں سوات ترقی کے نئے دور میں داخل ہوا، انتھک محنت سے سوات خصوصاً پی کے پانچ کیلئے ہر شعبے میں ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے میں کامیاب رہے، متعدد نئے منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، زلزلے اور دہشت گردی سے متاثرہ سرکاری عمارتوں کی تعمیرِ نو، مینگورہ شہر کے بنیادی مسائل کو حل کرنے سے لے کر شہر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ماسٹر پلان تک ریکارڈ ترقیاتی منصوبے متعارف کرچکے ہیں، مہنگائی ایک عالمی مسلۂ ہے جس سے ہمارا ملک بھی متاثر ہوا ہے مگر ترقی کا پہیہ رکنے نہیں دیا گیا، اللہ تعالیٰ کے فضل اور عوام کی سپوٹ سے جلد مہنگائی کی صورتحال بھی بہتر ہوجائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس میں کیا۔ ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تنقید برائے اصلاح پر یقین رکھتے ہیں اور ہر قسم کے رائے کا احترام کرتے ہیں مگر ایسی گفتگو جس سے انسانوں کی دلآزاری ہو یا انسانیت کی تزلیل ہو قابلِ قبول نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر سال اپنی کارکردگی عوام کے سامنے رکھتا ہوں اور آج کے پریس کانفرنس کا مقصد پچھلے سال کی کارکردگی اور نئے منصوبوں کے حوالے سے عوام کو اعتماد میں لینا تھا۔ چئیر مین ڈیڈیک کا کہنا تھا کہ ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے عوامی رائے اور امنگوں کے عین مطابق ہر شعبے میں ترقیاتی کام بروقت مکمل کئے، عوامی فلاحی اقدامات کے تحت تقریباً 62 کروڑ کی لاگت کے منصوبے مکمل کئے گئے جس میں جنازگاہ کی تعمیر، ٹیوب ویل و ھینڈ پمپس کی تنصیب، مقبروں کی چار دیواری وغیرہ شامل ہیں، اسی طرح تقریباً 11 کروڑ کی لاگت سے گورنمنٹ ہائی اور پرائمری سکولوں پر کام کررہے ہیں، پختونخوا ہائیویز کے تحت 3158.75 ملین لاگت کے روڈ منصوبوں پر کام ہو رہا ہے اور بعض مکمل کرلئے گئے ہیں، بجلی کی ترسیل کو بہتر بناتے ہوئے تین کروڑ خرچ کئے گئے اور ترسیل کو بہتر بنایا گیا، سوئی گیس کی فراہمی کے لئے متبادل پائپ لائن منصوبہ منظور کیا گیا جس پر 20 کروڑ لاگت آرہی ہے، پانچ کروڑ کی لاگت سے دارلامان کی تعمیر پر کام جاری ہے اور سپیشل ایجوکیشن کی مد میں 15 کروڑ منظور کئے گئے ہیں، علاقے میں صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دیتے ہوئے نوجوانوں کے لئے کھیل کی سہولیات بڑھائی جارہی ہیں اور بیڈمنٹن ہال، ھاکی گراؤنڈ، فیمیل کے لئے سپورٹس ایرینا کی تعمیر کے ساتھ ساتھ گراسی گروانڈ کی تعمیر نو بھی کی جائے گی جس کیلئے منصوبے منظور کئے، اسی طرح اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں جہانزیب کالج کی تعمیرِ نو آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے اور نئے ڈگری کالجز منظور ہوچکے ہیں، جبکہ صحت کے شعبے میں وسعت کے پیشِ نظر ڈینٹل کالج کی تعمیر، کیتھ لیب اور سیدو کالج کے لئے نئے بلڈنگ کا افتتاح کرلیا گیا ہے، روڈ انفراسٹرکچر بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مینگورہ کے لئے ٹریفک ماسٹر پلان بنایا جارہا ہے جس سے شہر کی امدورفت جدید خطوط پر استوار ہوگی، ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لئے متعدد بائی پاس روڈز پر کام جاری ہے۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے مینگورہ کے لئے گریویٹی واٹر سپلائی منصوبے کو شہر کے لئے ایک بڑا تحفہ قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ منصوبے کی تکمیل سے شہر میں پانی کا مسلۂ مستقل بنیادوں پر حل ہوگا۔ ایک سوال کے جواب میں فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے مکمل تیار ہیں اور عوامی امنگوں کے مطابق بہترین کیندیڈیٹ میدان میں اتاریں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More