ایم پی اے فضل حکیم نے سوات پریس کلب میں بور کی منظوری دے دی

فنڈ سے بور کھودے جارہے ہیں اس میں سوات پریس کلب کو بھی شامل کرلیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے سوات پریس کلب کے پانی کا مسئلہ حل کرنے کے لئے بور کو منظوری دے دی، سوات پریس کلب کے چیئرمین سعیدالرحمان اور جنرل سیکرٹری نیازاحمدخان نے ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان کے ساتھ خصوصی ملاقات میں علاقے کے دیگر مسائل کے ساتھ ساتھ سوات پریس کلب میں پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ بھی پیش کیا جس پر ڈیڈک چیئرمین فضل حکیم خان نے کہاکہ مینگورہ میں جہاں پر بھی پانی کا مسئلہ ہے ان جگہوں پر  جہاں ممکن ہے ان کے فنڈ سے بور کھودے جارہے ہیں اس میں سوات پریس کلب کو بھی شامل کرلیا گیا اور بہت جلد اس پر باقاعدہ کام شروع کیا جائیگا، اس موقع پر پریس کلب کے چیئرمین اور جنرل سیکرٹری نے فضل حکیم کا شکریہ ادا کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More