دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں مزید 60 دنوں کی توسیع

غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سے دریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ لاحق ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) دریائے سوات کی حدود میں غیر قانونی مائیننگ پر پابندی میں دفعہ 144 کے تحت 60 دنوں کے لئے مزید توسیع کی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات جنید خان کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دریا کے حدود میں جاری غیر قانونی مائیننگ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے اس پابندی کا اطلاق کیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ غیر قانونی مائیننگ اور کھدائی کی وجہ سے دریائے سوات کے اندر آبی حیات کو سخت خطرہ لاحق ہے اور ساتھ ہی ساتھ جابجا کھدائی والی جگہوں پر پانی کھڑا ہونے سے ڈینگی اور ملیریا جیسے مچھر پلنے لگے ہیں جس کی وجہ سے ضلع میں صحت کے سنگین مسائل جنم لے رہے ہیں۔ حکم نامے میں غیر قانونی مائیننگ کو حفاظتی پشتوں، پلوں اور پبلک پراپرٹی کو نقصان پہنچانے کی وجہ گردانا گیا ہے اور کہا گیا ہے کھدائی سے مون سون میں سیلابی صورتحال اختیار ہونے کا خدشہ ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ایسے اقدامات دریا میں موسم سرما میں دریا کی رفتار کم ہونے سے اور بھی طول پکڑنے لگتے ہیں اور انہی وجوہات کی بناء پر پابندی کا اطلاق لازم ہوگیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More