قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے وکلاء برادری کی گراں قدر خدمات قابلِ تحسین و تقلید ہیں، فضل حکیم خان یوسفزئی

پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور وکلاء برادری کی فلاح کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے

سوات(زماسوات ڈاٹ کام) چیئر مین ڈیڈیک ایم پی اے فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا ہے کہ وکلاء برادری نے ہمیشہ قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کیلئے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، پاکستان میں قانون کی بالادستی اور انصاف کے حصول کو آسان بنانے کے لئے وکلاء ہمیشہ پیش پیش رہے اور ہر قسم کی مشکلات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا، موجودہ صوبائی حکومت ہر طبقہ کی فلاح و بہبود پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور وکلاء برادری کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور چاہتے ہیں مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں، پیشہ ورانہ خدمات کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور وکلاء برادری کی فلاح کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ میں وکلاء سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر صدر پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بینچ بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تقریب میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل رضاالدین، اسسٹنٹ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل حق نواز، سابقہ صدور افتخار ایڈووکیٹ، شمشیر علی ایڈوکیٹ اور اورنگزیب ایڈوکیٹ کے علاؤہ دیگر وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب میں فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی قائم کئے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی وہ منزلیں طے نہیں کرسکتا جو پرامن معاشرے کے لئے ضروری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی کی منزلیں طے کرتے ہوئے ہمیں ان اقدار کا بھی خیال رکھنا ہوگا جو معاشرے میں ہر پیشے سے وابستہ افراد کو یکساں ترقی کے مواقع فراہم کرنے کا سبب بنتے ہیں، ایسے میں پڑھے لکھے طبقات خصوصاً وکالت سے وابستہ نوجوانوں کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ علم کی روشنی سے منور اور قانون سے باخبر وکیل ہی معاشرے کی سمت درست کرنے اور مظلوم کی داد رسی میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس تیزی سے دوسرے شعبے اصلاحات متعارف کررہے ہیں ایسے ہی اصلاحات کی قانون سے وابستہ اداروں میں بھی ضروری ہیں۔ وکلاء کی جانب سے چیئر مین ڈیڈیک کو مطالبات پیش کئے گئے جس پر چیئر مین ڈیڈیک نے حل اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More