ملاکنڈ ڈویژن میں ابھی تک کسی کو ٹکٹ نہیں دیا،فضل حکیم

ابھی تک کسی بھی امیدوار کو نامزد نہیں کیا ہے اور نہ ہی ابھی تک کسی کو بھی پارٹی کے جانب سےٹکٹ جاری کیا گیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ایم پی اے فضل حکیم خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن فیز ٹو کیلئے پی ٹی آئی نے ابھی تک کسی بھی امیدوار کو نامزد نہیں کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے ریجنل کوآرڈینیٹر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نےبلدیاتی الیکشن سے متعلق ملاکنڈ ڈویژن میں بلدیاتی الیکشن فیز ٹو کیلئے ابھی تک کسی بھی امیدوار کو نامزد نہیں کیا ہے اور نہ ہی ابھی تک کسی کو بھی پارٹی کے جانب سےٹکٹ جاری کیا گیا ہے لیکن بعض افراد نے سوشل میڈیا پر امیدواروں کو متعارف کروانا شروع کر رکھا ہے بلکہ یہ افواہیں بھی پھیلائی جارہی ہیں کہ انہیں قیادت کی طرف سے ٹکٹ دئے جانے کا اشارہ مل چکا ہے یا ٹکٹ جاری کر دیا گیا ہےانہوں نے کہا کہ اس طرح کی غیر مصدقہ افواہیں پھیلانا پی ٹی آئی کے درمیان غلط فہمیاں پیدا کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے  واضح کیا کہ بلدیاتی انتخابات سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں اجلاس منعقد ہوا ہے لیکن ٹکٹوں کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوا ہے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان خود ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فیصلہ کریں گے جو انہوں نے واضح بھی کیا تھا کہ ٹکٹ ہر صورت صرف اور صرف میرٹ پر دیئے جائیں گے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More