ایکسائز آفس میں رشوت لے کر رکشوں کو کنورٹ کرنے کا انکشاف

ایکسائز آفس سوات میں دو سو سی سی رکشے میں 657سی سی انجن لگائے جارہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے ایکسائزآفس میں 200سی سی رکشوں کوغیر قانونی طورپر 657سی سی میں کنورٹ کرنے کا بڑا انکشا ف،سازگار آٹو رکشہ کے ڈسٹری بیوٹررز نے بڑا الزام عائد کردیا،ایک ہزار روپے کے عوض ایکسائز آفس سوات میں دو سو سی سی رکشے میں 657سی سی انجن لگائے جارہے ہیں،ڈی سی سوات کمشنر ملاکنڈ ڈیوثرن سے تحقیات کرنے اور غیر قانونی طورپرنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے انجن رکشوں میں لگانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ،سازگار رکشہ ڈسٹری بیوٹرز کے خکلے خان،حبیب اللہ اور فضل حق کا سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب،تفصیلات کے مطابق سوات کے ایکسائزآفس میں 200سی سی رکشوں کوغیر قانونی طورپر 657سی سی میں کنورٹ کرنے کا بڑا انکشا ف ہوا ہے سازگار آٹو رکشہ کے ڈسٹری بیوٹررز نے بڑا الزام عائد کردیا،ایک ہزار روپے کے عوض ایکسائز آفس سوات میں دو سو سی سی رکشے میں 657سی سی انجن لگائے جارہے ہیں،سازگار رکشہ ڈسٹری بیوٹرز کے خکلے خان،حبیب اللہ اور فضل حق کا سوات پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاہم نے اس سے قبل ڈی جی ایکسائز کو اس بارے آگاہ کیا تھا جس پر ڈی جی ایکسائز نے متعلقہ آفسر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے اُس کے خلا ف قانونی کاروائی کرکے اُس کا یہاں سے تبادلہ کیا تھا اب جو نیا آفسر آیا ہے تو اُس کو طریقہ کار کا پورا علم نہیں ہے اور اب بھی یہ غیر قانونی دھندہ عروج ہے اس موقع پر اُنہوں نے غیر قانونی طورپر رکشوں کو دوسو سی سی سے 657سی سی میں اُن کے انجن کنورٹ کرنے کے باقاعدہ رجسٹر ڈ نمبرز بھی میڈیا کے سامنے پیش کئے اُنہوں نے کہا اس غیر قانونی عمل سے اگر ایک طرف قومی خزانے کو نقصان پہنچ رہا ہے اور نان کسٹم پیڈ سوزوکی کے انجن رکشوں میں لگائے جارہے ہیں تو دوسرے جانب اس غیر قانونی رکشوں کے سڑکو ں پر چلنے سے حادثات بھی رونما ہورہے ہیں اُنہوں نے ڈی سی سوات کمشنر ملاکنڈ ڈیوثرن سے تحقیات کرنے اور غیر قانونی طورپرنان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے انجن رکشوں میں لگانے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More