سستا بازار کا مقصد لوگوں کو ریلیف فراہم کرنا ہے، اسسٹنٹ کمشنر عدنان ابرار

ہماری کوشش ہوگی کہ رمضان کے بعد بھی اس سستا بازار کو جاری رکھیں اور عوام کو ریلیف فراہم کر سکیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر بابوزئی  عدنان ابرار نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں مینگورہ میں سستا بازار قائم کیا گیا ہے جس کا مقصد ماہ رمضان میں لوگوں کو ریلف دینا ہے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سستا بازار میں اشیائے خوردونوش سرکاری نرخ پر لوگوں کو مہیا کئے جاتے ہیں جس کی قیمت بازار سے کم ہوتی ہے اور لوگوں کو کافی فائدہ پہنچ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ رمضان کے بعد بھی اس سستا بازار کو جاری رکھیں اور عوام کو ریلیف فراہم کر سکیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More