مینگورہ خوڑ پر مجوزہ کارپارکنگ ، کمشنر و ڈپٹی کمشنر کا دورہ

مینگورہ نالے کے اوپر ایک جدید کار پارکنگ کی تعمیر کے لیے جلد سے جلد پی سی ون تیار کیا جائے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے مینگورہ بازار کا دورہ کیا، دورہ کا مقصد مینگورہ نالے کے اوپر ایک جدید طرز کی مجوزہ کارپارکنگ کے قیام کا جائزہ لینا تھا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان بھی موجود تھے،اسسٹنٹ کمشنر  بابوزئی نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کو مجوزہ کارپارکنگ کیلئے مختص جگہ پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کو ہدایت کی کہ مینگورہ نالے کے اوپر ایک جدید کار پارکنگ کی تعمیر کے لیے جلد سے جلد پی سی ون تیار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انجینئرز کے مشاورت سے ایک ایسا نقشہ تیار کیا جا ئے جس سے سیلاب کے دوران مقامی آبادی کو کوئی نقصان نہ ہو۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ مینگورہ شہر میں بے ہنگم ٹریفک ایک سنگین صورت حال اختیار کرچکا ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں، تاجروں بلکہ سیاحوں کو مشکلات کا سامنا ہے، اس کے حل کیلئے مینگورہ نالے کے اوپر ایک جدید طرز کی کارپارکنگ کا قیام عمل میں لایا جائیگا،جس سے نہ صرف ٹریفک کا مسلہ حل ہوگا بلکہ عوامی مشکلات میں بھی کمی آئیگی۔ انہوں نے کہا کہ مینگورہ شہر کے تمام مسائل کے حل کیلئے عید کی تعطیلات کے بعد گرینڈ جرگے کا اہتمام کریں گے جس کا مقصد رایعامہ کا جائزہ لیکر مینگورہ شہر کے مسائل کا خاتمہ ہے۔قبل ازیں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کلاڈھیر تختہ بند پر قائم سٹیل پل کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے انہیں تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے ڈپٹی کمشنر سوات کو ہدایت کی کہ سٹیل پل کی فوری مرمت کا بندوبست کیا جائے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ کلاڈھیر تختہ بند روڈ پرجدید پل منظور ہو گیا ہے جس کا باقاعدہ ٹینڈر ہو چکا ہے، انشائاللہ بہت جلد تعمیراتی کام کا آغاز ہوگا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More