سوات کے مختلف علاقوں میں تیسرے روز بھی پہاڑوں میں آتشزدگی

گزشتہ تین روز سے تحصیل چارباغ سمیت سوات کے مختلف پہاڑوں پر مسلسل اگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے مختلف علاقوں کے پہاڑوں میں تیسرے روز بھی آتشزدگی، جنگلات میں قیمتی لکڑیوں کو شدید نقصان پہنچا، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو آپریشن بدستور جاری رہا ۔ سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ کوڑکوڑے گودر کےپہاڑی پر آگ  لگ گئی ، جس کے باعث درختوں اور پودوں کو نقصان پہنچا،ریسکیو اہلکاروں کیساتھ محکمہ پولیس،محکمہ فارسٹ،وائلڈ لائف اور لیویز اہلکاروں نے اگ کو قابو کرنے کے لئے فوری اپریشن شروع کر دیا ہے۔گزشتہ تین روز سے تحصیل چارباغ سمیت سوات کے مختلف پہاڑوں پر مسلسل اگ لگنے کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ سوات کی تحصیل چارباغ کے دیگر علاقوں برہ خان، بریکوٹ کے علاقہ املوک درہ اور بابوزئی کے علاقہ اسلامپور میں بھی آگ بھڑک اُٹھی تھی جس کو بھجانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ ادارے بشمول سول ڈیفنس و مقامی لوگ مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سوات کے مطابق مسلسل تیسرے روز آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More