دریائے سوات و پنجکوڑہ کی قدرتی ساخت کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس

کرشنگ پلانٹس و ماربل فیکٹریاں کا خاتمہ کرنے اور فضلہ دریا برد کرنے جیسے رجحانات کی روک تھام سے متعلق اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیرِ صدارت دریائے سوات و پنجکوڑہ کی قدرتی ساخت کی بحالی سے متعلق اہم اجلاس کمشنر آفس سیدوشریف میں منعقد ہوا۔ ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ ڈویژن ذیشان اصغر نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع دیر لوئر،دیر اپر، ملاکنڈ، سوات اور بونیر کے ڈپٹی کمشنرز و ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، محکمہ ایریگیشن اور معدنیات کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں دریائے سوات و پنجکوڑہ کو تجاوزات سے پاک کرنے، دریاؤں کی حدود میں غیر قانونی کرشنگ پلانٹس و ماربل فیکٹریاں کا خاتمہ کرنے اور فضلہ دریا برد کرنے جیسے رجحانات کی روک تھام سے متعلق اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سوات اور ڈپٹی کمشنر ملاکنڈ نے دریائے سوات اور ڈپٹی کمشنر دیر لوئر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیر اپر نے پنجکوڑہ کے قدرتی ساخت کی بحالی و غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام سے متعلق جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بونیر نے بونیر ماربل سٹی منصوبے سے متعلق پیشرفت اجلاس میں پیش کیں۔ ایریگیشن محکمہ کی جانب سے دریائے سوات اور پنجکوڑہ کی قدرتی ساخت کی بحالی کے لئے منظور شدہ منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ پیش کیا گیا۔ محکمہ معدنیات کے حکام نے غیر قانونی مائیننگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات پر اجلاس کو آگاہ کیا۔ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے متعلقہ ضلعوں کو مؤثر اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے محکموں کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے احکامات جاری کئے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کا کہنا تھا کہ دریائے سوات و پنجکوڑہ کو ہر صورت تجاوزات و غیر قانونی سرگرمیوں سے پاک کرنا ہے اور دریاؤں کی قدرتی ساخت کی بحالی اولین ترجیح ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے محکمہ ایریگیشن و معدنیات کے حکام کو قانون کے مطابق اقدامات مزید مؤثر بنانے کے احکامات جاری کئے۔ سوات و پنجکوڑہ ریور سے متعلق منظور شدہ نئے منصوبے پر پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ منصوبے پر ہنگامی بنیادوں پر پیشرفت یقینی بنائی جائے اور اس حوالے سے کسی بھی قسم کی تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی نے بونیر ماربل سٹی منصوبے پر پیشرفت کا بھی جائزہ لیا اور ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کو اس سلسلے میں اقدامات مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کئے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More