مینگورہ سبزی منڈی کے اڑھتیوں نے اوڈیگرام منتقلی مسترد کردی

تختہ بند میں سبزی منڈی کے لئے زمین بھی خریدی تھی اور تاحال ہم سے وہاں کا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں ہم سے چھ کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی تھی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) مینگورہ سبزی منڈی کے اکثریتی اڑھتی سبزی منڈی کی اوڈیگرام منتقلی کے خلاف ہیں،منڈی کے اڑھتیوں کا کہنا ہے کہ ہم سے تختہ بند میں منڈی کے لئے کروڑوں روپے وصول کئے گئے تھے اگر مذکورہ صدر اوڈیگرام جانا چاہے تو ہمارے پیسے ہمیں واپس کریں ہم کسی صورت اوڈیگرام نہیں جائیں گے۔ زما سوات سے گفتگو کرتے ہوئے سبزی منڈی کے اڑھتیوں نے کہا کہ سبزی منڈی کے صدر شیر عالم نے تختہ بند میں سبزی منڈی کے لئے زمین بھی خریدی تھی اور تاحال ہم سے وہاں کا کرایہ وصول کیا جا رہا ہے جبکہ اس ضمن میں ہم سے چھ کروڑ سے زائد رقم وصول کی گئی تھی ۔ انہوں نے کہا کہ اوڈیگرام کی منڈی میں جگہ مہنگے داموں دی جا رہی ہے اور بہت کم جگہ میں ہم کام نہیں کر سکتے ،مذکورہ منڈی میں تقریباً تیس اڑھتی ہے جبکہ 100 اڑھتی وہاں جانا ہی  نہیں چاہتے۔اوڈیگرام کی منڈی میں تمام لوگ باہر سے آئے ہیں جس میں ہمارے بہت ہی کم لوگ ہیں۔ سبزی منڈی کے اڑھتیوں نے کہا کہ ہم کسی بھی صورت اوڈیگرام نہیں جائیں گے اگر تختہ بند میں ہمارے لئے منڈی بنائی جائے تو وہاں پر منتقلی پر ہم رضامندی ظاہر کر سکتے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More