مینگورہ سبزی منڈی کے فریقین کے مابین صلح ہو گئی

نئی سبزی منڈی کی تعمیر کے لئے مشاورت سے منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام )مینگورہ سبزی منڈی تنازعہ حل ہوگیا، صدر عبدالرحیم کی قیادت میں جرگہ نے دونوں فریقین کے مابین صلح کروالی، پرانی سبزی منڈی میں دونوں فریقین نے اتفاق سے کام کرنے کا عزم کرلیا جبکہ نئی سبزی منڈی کی تعمیر اور منتقلی کے لئے مشاورت سے کام کرنے کی حامی بھر لی۔ملاکنڈ تاجر برادری کے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں جرگہ نئی سبزی منڈی اوڈیگرام پہنچا، جرگہ میں سوات ہوٹل ایسوسی ایشن کے صدرالحاج زاہد خان، ڈاکٹر خالد محمود، ملک اقبال روان خان اور مینگورہ کے دیگر کاروباری شخصیات شامل تھے۔ جرگہ نے دونوں فریقین کے سامنے تجاویز رکھے جس پر دونوں فریقین نے حامی بھر لی، اوڈیگرام سبزی منڈی کے فریق نے پرانی سبزی منڈی میں واپسی کا فیصلہ کیا اور دونوں نے اتفاق و اتحاد سے کام کرنے کا عزم کیا جبکہ نئی سبزی منڈی کی تعمیر کے لئے مشاورت سے منصوبہ بندی کرنے کا فیصلہ کیا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More