سپل بانڈئی کے عوام قبضہ مافیا کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

موضع شیر اطرف میں ہمارے موروثی جائیداد موجود ہے جس پر وہاں مافیاں قابض ہے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) علاقہ سپل بانڈئی کے عمائدین کا مطالبات کے حق میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین ضلعی کچہری سے جلوس کی شکل میں روانہ ہوکر پریس کلب پہنچ گئے، پریس کلب کے سامنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کی اور قابضین سے اراضی واگزار کرانے کا مطالبہ کیا، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے لقمان استاد صاحب، امجد علی، سردار علی، بخت اکبر، فضل وہاب، حضرت یونس، عبدالکبیر ایڈووکیٹ اور دیگر نے کہا کہ موضع شیر اطرف میں ہمارے موروثی جائیداد موجود ہے جس پر وہاں مافیاں قابض ہے، ہم نے سپریم کورٹ میں دو بارکیس جیت لیا ہے مگر اس کے باوجود وہ لوگ ہمارے  اباء و اجدا کی جائیداد چھوڑنے کے لئے تیار نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اس بارے میں متعدد مرتبہ ضلعی انتظامیہ کو فریادسنایا ہے لیکن ابھی تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی اور مذکورہ قابضین جائیداد مذکورہ پر غیر قانونی تعمیرات کررہے ہیں جو ہمیں کسی بھی صورت منظور نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ مذکورہ غیر قانونی تعمیراتی کام کو روکنے کے لئے ریونیو ریکارڈ کی اشد ضرورت ہے تاہم مذکورہ جائیداد کا ریکارڈ کمپیوٹرائز ہوچکا ہے جس میں انتہائی غلطیاں موجود ہیں جس پر قانونی کاروائی کرنا ممکن نہیں ہے، اس حوالے سے ہم دو ماہ قبل متعلقہ ادارے کو ریکارڈ کی تصیح اور قانونی کاروائی کے لئے سابقہ دستی ریکارڈ کی وصولی کیلئے درخواست کی جس پر ابھی تک عمل درآمد نہیں ہوا  انہوں نے کہا کہ ہم سرکاری دفاتر وں کا باربار چکر لگا کر تک چکے ہیں لہٰذا حکام بالا مذکورہ اداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے ہمیں انصاف فراہم کریں، انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ ہمارے درخواستوں پر کوئی عمل درآمد نہیں کرتے اور قابضین کے غلط اور بے بنیاد درخواستوں پر عمل درآمد ہوجاتے ہیں جس کے تسلسل میں ہمارے تین بے گناہ افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہم ضلعی انتظامیہ سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ اس مسئلے کے لئے کوئی حل نکالیں اور ہمیں انصاف فراہم کریں کیونکہ ہم اس کے پر امن طریقے سے حل چاہتے ہیں کیونکہ خدشہ ہے کہ دو اقوام کے درمیان تصادم ہوجائے اور نقصانات ساتھ لائیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More