قطری وفد کی کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے کمشنر آفس سیدو شریف میں ملاقات

ملاکنڈ ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ممکنہ امداد کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے قطر چیریٹی کے وفد کی نواف عبداللہ حمآدی کی سربراہی میں ملاقات کی۔ وفد میں قطر چیریٹی کے لئے پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر امین عبدرحمان, مملکت بحرین سے احمد عبدللہ و اے رحمان بکومال اور کویت سے میشل شاکر داؤد و دیگر شامل تھے۔ ملاقات کے وقت ممبر صوبائی اسمبلی میاں شرافت علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات سہیل احمد بھی موجود تھے۔ ملاقات میں قطر چیریٹی وفد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی سے قطر کی جانب سے ملاکنڈ ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ممکنہ امداد کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن نے قطر چیریٹی وفد کا شکریہ ادا کیا کہ مشکل کی اس گھڑی میں قطری حکومت اور قطر چیریٹی نے خیبرپختونخوا خصوصاً ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجتی کرتے ہوئے وفد بھیجا اور ممکنہ امداد اور بحالی کے سلسلے تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کی۔ وفد سے ملاقات میں کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ قطر اور پاکستانی عوام میں ایک مضبوط رشتہ ہے اور مشکل کی گھڑی میں قطری عوام نے پاکستانی عوام کا بلعموم اور ملاکنڈ ڈویژن کے لوگوں کا بلخصوص خیال رکھا ہے۔ مختلف تجاویز پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ملاکنڈ ڈویژن میں سیلابی صورتحال نے سیاحتی ڈھانچے کو نقصان پہنچایا ہے جو کہ اس علاقے کی معاشی ترقی کے لئے بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ تعلیمی میدان میں سکولوں کو بھی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے اور زراعت سے متعلق انفراسٹرکچر کو بھی دھچکا لگا ہے۔ کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کا کہنا تھا کہ بڑی تعداد میں گھروں اور پرائیوٹ پراپرٹی کو بھی نقصان پہنچا جس سے خاندانوں کو بھی معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ریسکیو اور ریلیف کا کام کیا گیا جس سے متاثرہ خاندانوں کی فلوقت داد رسی ہوئی ہے جبکہ ملاکنڈ ڈویژن کی معاشی ترقی کو دوبارہ کھڑا کرنے کے لئے روڈ و دیگر انفراسٹرکچر پر خطیر رقم خرچ کرنی ہوگی۔ قطر چیریٹی وفد نے کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کو امدادی سرگرمیوں میں تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی اور کہنا تھا کہ تفصیلی اسسمنٹ کے لئے ٹیکنیکل ٹیم سوات اور ملاکنڈ ضلعوں کا دورہ کرے گی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More