مٹہ، موبائل کمپنی کے سات افراد اغواء، دس کروڑ تاوان کا مطالبہ

تھانہ شہیدان وینئی کے حدود جانا کی پہاڑی پر موبائل ٹاور میں کام کرنے والے سات افراد کو نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کرلیا ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کی تحصیل مٹہ سے موبائل کمپنی کے سات ملازمین کو اغواء کر لیا گیا۔ملازمین کی رہائی کے لئے دس کروڑ روپے کا تاوان مانگا جا رہا ہے جس کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاہد نواز مروت نے تصدیق بھی کرلی ہے ۔مٹہ کے علاقہ تھانہ شہیدان وینئی کے حدود جانا کی پہاڑی پر موبائل ٹاور میں کام کرنے والے سات افراد کو نامعلوم نقاب پوشوں نے اغواء کرلیا ہے جن میں انجینئر یوسف شاہ،محمد خالد،ارسلان،محمد اسبر ملک،عبد الحکیم،وقت علی اور قیوم خان شامل ہیں، ان افراد سے دس کروڑ روپے کی مانگ کی جا رہی ہے ۔ پولیس نے سات افراد کے اغواء ہونے کی تصدیق کرلی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More