سوات میں ط ال ب ان کا اہم کمانڈر ” عزت مند ” کراچی میں گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تحریک طالبان سوات کا اہم کمانڈر کراچی میں سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار، اسلحہ و بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی کراچی سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ میں تحریک طالبان کے اہم کمانڈر عزت مند ولد اسفندیار خان کو گرفتار کرلیا گیا، سی ٹی ڈی کے مطابق خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی تھی جس میں طالبان کمانڈر گرفتار ہوا، سوات میں 2009 کے فوجی آپریشن کے دوران مذکورہ کمانڈر رپوش ہوگیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق طالبان کمانڈر مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا اور پولیس کو مطلوب تھا،مذکورہ کمانڈر نے خوازہ خیلہ چیک پوسٹ پر حملہ کیا تھا جس میں تین فوجی شہید ہوئے تھے، مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملہ کرکے اسلحہ لوٹ لیا تھا، افضل خان لالا کے گھر پر بھی حملہ کیا تھا،ایف سی کیمپ پر حملہ کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ لوٹ لیا تھا، کانجو ائیر پورٹ پر حملے،سخرہ کے مقام پر مقامی لوگوں سےمقابلہ کیا جس میں پندرہ لوگ جاں بحق ہوئے، سخرہ گاؤں کے فضل الحق کالج میں آرمی کیمپ پر حملہ کرکے قبضہ کیا تھا، درشخیلہ چیک پوسٹ پر حملہ ،فوجیوں کی چیک پوسٹ باغ ڈھیرئی پر حملہ ، گبین جبہ میں آرمی سے مقابلہ میں بھی ملوث تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق کمانڈر کے قبضے سے بھاری تعداد میں ہتھیار و گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More