سوات، غار میں چھپے شدت پسند فرار، آپریشن بے نتیجہ ختم

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) سوات کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں منگل کی شام ایک غار میں چھپے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا تھا، جس کے دوران ایک مقامی شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔ضلع سوات کے پہاڑی علاقے بنجوٹ میں ایک غار کے اندر چھپے شدت پسندوں کے خلاف منگل کی شام شروع کیا گیا آپریشن کئی گھنٹے جاری ہونے کے بعد بے نتیجہ ختم ہوگیا کیونکہ شدت پسند فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔یہ آپریشن سوات کے منگلور پولیس سٹیشن کی حدود میں کیا گیا، جب مقامی آبادی کو شدت پسندوں کی موجودگی کا پتہ چلا۔منگلور پولیس سٹیشن کے مطابق مسلح افراد ایک غار میں چھپے ہوئے تھے اور پہلے مقامی آبادی کی جانب سے شدت پسندوں کے خلاف مزاحمت بھی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں ایک مقامی شخص جان سے چلا گیا تھا۔پولیس کےمطابق مقامی آبادی کو جب پتہ چلا کہ شدت پسند چھپے ہوئے ہیں تو پہلے تو انہوں نے خود ان کے ساتھ لڑائی شروع کی اور بعد میں پولیس اور سکیورٹی فورسز کو اطلاع دی، جس کے بعد مشترکہ آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔آپریشن اب مکمل ہوگیا ہے اور جب غار کو چیک کیا گیا تھا تو وہاں کوئی نہیں تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے، جنہیں طبی امداد کے لیے سیدو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔ سوات کے علاقے مٹہ میں بھی چند مہینے پہلے شدت پسندوں نے ایک پولیس افسر سمیت دو سکیورٹی فورسز کے افسران کو یرغمال بنالیا تھا، جنہیں مقامی جرگے کی مدد سے بازیاب کروایا گیا اور جس کے بعد اس علاقے میں سکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز بھی کیا تھا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More