دھماکہ خیز مواد کے لئے جاری لائسنسز منسوخ، پابندی عائد

دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی لگائی گئی ہے

سوا ت(زما سوات ڈاٹ کام )ضلعی انتظامیہ سوات کی جانب سے دھماکہ خیز مواد کے لئے جاری لائسنسزکو منسوخ کرتے ہوئے نئے لائسنسز کے اجراء اور دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی جانب سے جاری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ امن و امان کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اور ضلع میں کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے جاری کیے گئے تمام دھماکہ خیز مواد کے لائسنسز منسوخ کئے جاتے ہیں اور آئندہ تین ماہ کے لیے دھماکہ خیز مواد کے لائسنسز کے اجراء پر اگلے احکامات تک پابندی ہوگی۔ اسی طرح دھماکہ خیز مواد سے متعلق تمام کاموں پر پابندی لگائی گئی ہے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More