ڈی سی آفس میں ترقیاتی کام جاری، جنید خان کا معائنہ

نئے عمارت کی تعمیر سے سرکاری افسران اور یہاں کے عوام جدید سہولیات سے مستفید ہوںگے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی خصوصی دلچسپی سے ڈی سی افس میں ترقیاتی کام جاری، ڈی سی افس میں قائم نئے دفاتر میں جدید طریقے سے عوام کو سہولیات فراہم کیا گیا، ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان نے ڈی سی افس میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت میں ضلعی انتظامیہ کے دفاتر میں جو ترقیاتی منصوبے منظور کئے وہ کسی اور حکومت نے نہیں کیا، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان ضلعی انتظامیہ اور خوصاً سوات کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں اور یہ اسکا زندہ ثبوت ہے،انہوں نے کہا کہ اس نئے عمارت کی تعمیر سے سرکاری افسران اور یہاں کے عوام جدید سہولیات سے مستفید ہوں گے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More