گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر،اراضی حصول کے لئے اجلاس کا انعقاد

کمشنر ملاکنڈ نے اجلاس سے کہا کہ ملک کو توانائی کی ضرورت پورا کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ) کمشنر ملاکنڈ ڈویژن شوکت علی یوسفزئی کی زیر صدارت منگل کے روز سیدو شریف سوات میں گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کے لیے اراضی حصول کے امور کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان، چیف کنزرویٹر آف فارسٹ ملاکنڈ ڈویژن گوہر علی، اسسٹنٹ کمشنر بحرین اسحاق احمد سمیت ڈی ایف اوکالام فارسٹ ڈویژن، ڈائریکٹر پیڈو، پراجیکٹ ڈائریکٹر پیڈو اور تحصیلدار کالام نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر سوات نے گبرال کالام ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کی تعمیر کیلئے زمین کے حصول اور اس ضمن میں درپیش بعض مسائل بارے شرکاء کوبریف کیا،اس موقع پر کمشنر ملاکنڈ نے اجلاس سے کہا کہ ملک کو توانائی کی ضرورت پورا کرنے کیلئے یہ پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس لئے اس ضمن میں تمام حل طلب مسائل کو قانونی دائرہ کار کے اندر حل کرنے کی اشد ضرورت ہے،انھوں نے پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تمام درپیش مسائل افہام و تفہیم سے حل کرنے کی غرض سے ایڈیشنل کمشنر ملاکنڈ ڈویژن کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی جو درپیش روکاوٹوں اور مسائل کے حل کیلئے پراجیکٹ سائیٹ کا معاینہ کرکے اپنی تجاویز پیش کرے گی اور پھر ان کی روشنی میں یہ معاملہ صوبائی حکومت اور متعلقہ اداروں کیساتھ اٹھا کر مذکورہ پراجیکٹ کو جلد از جلد شروع کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More