مقامی اخبار میں غلط اور بے بنیاد خبر شائع ہوئی، تین دن میں معافی مانگیں، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان

پشاور (ویب ڈیسک ) سابق وزیر اعلی محمود خان نے ایک مقامی اخبار میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اخبار کی انتظامیہ سے غلط، بے بنیاد اور من گھڑت خبر  پر تین دن میں معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے بصورت دیگر اخبا کو ایک ارب روپے ہر جانے کا نوٹس دینے کا اعلان کیا ہے۔ مقامی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیر اعلی محمود خان کے بھائی نے مانکیال ٹورسٹ سٹی میں سستے دام قیمتی زمین خریدی ہے۔ سابق وزیراعلیٰ نے اپنے ایک بیان  میں کہا ہے کہ مانکیال میں میرے اور  میرے کسی بھائی کے نام پر کوئی زمین نہیں ہے اور نہ ہی ہم نے وہاں زمین خریدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانکیال میں میرے یا بھائی کے نام  پر ایک انچ زمین بھی ثابت ہوئی تو میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ اس قسم کی من گھڑت خبر شائع کرنے کا مقصد میری ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اخبار تین دن کے اندر اندر نمایاں طور پر معافی شائع کرے بصورت دیگر اخبار کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس دیا جاۓ گا۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More