عمران خان نے میری سیاسی گرومنگ کی،ان کے خلاف بات کرنا مناسب نہیں،محمود خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پی ٹی آئی پی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں رہ کر پی ٹی آئی چئیرمین عمران نے میری سیاسی گورمنگ کی اب ان کے خلاف بات کرنا پختون روایات کے خلاف ہے اور یہ میرا ایمان کا حصہ ہے کہ میں کھبی بھی ان خلاف باتیں کرنا مناسب نہیں سمجھتا،علاقے کی ترقی و خوشحالی میرا مشن ہے ۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ملک کے مستقبل کے لئے ایک میز پر بیٹھ کر سوچنا ہوگا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوات بار میں پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین لائرز فورم کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، محمود خان کی سوات بار آمد پر وکلاء نے ان کا شاندار استقبال کیا سابق وزیراعلیٰ محمود خان نے تحریک انصاف پارلیمنٹیرین پارٹی کے وکلاء کی نئی کابینہ احتشام خان ایڈووکیٹ صدر، سلیمان خان ایڈوکیٹ جنرل سیکرٹری، خواجہ فرقان ایڈوکیٹ وائس پریزیڈنٹ، عدنان شاہ ایڈوکیٹ انفارمیشن اور خلیل الرحمٰن ایڈوکیٹ جائنٹ سیکرٹری سے حلف لیا۔ اس موقع پر سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کابینہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور یہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ آج 63 وکلاء ہماری پارٹی میں شامل ہوئے اور ڈیموکریٹک لائرز فورم کی بنیاد رکھی ۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کیوں چھوڑی اس پر بحث کرنا مناسب نہیں سمجھتا، میں نے 2000 میں سیاست شروع کی اور 2005 میں ناظم کی حیثیت سے اپنی خدمات سرانجام دی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں رہ کر پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی بدولت میری سیاسی گورمنگ ہوئی میں نے بہت کچھ سیکھا اور آپ کے ووٹ کی بدولت اور پارٹی قیادت کے اعتماد کی وجہ سے میں وزیراعلیٰ منتخب ہوا، انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کا دور ہے اور لوگ بہت باتیں کریں گے لیکن میں یہاں کسی کے خلاف باتیں کرنے نہیں آیا کیونکہ یہ پختون روایات کے خلاف ہیں۔ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر رہنا ہی بہتر ہے ایک دوسرے کے خلاف باتیں کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، میری سوچ ہے کہ ملک کے حالات ٹھیک نہیں، غریب زمین بوس ہوگیا، سفید پوش کے حالات خراب ہوگئے،تمام سیاسی پارٹیوں کو مل جل کر ملک کی ترقی و بہتری کے لئے منصوبہ بندی کرنی چاہیئں، اگر دوسرا موقع ملا تو اس مٹی کے لئے بہت کچھ کرنے کا عزم ہے ، انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک سوات اور صوبے کی خوشحالی و ترقی زیادہ مقدم ہے،صوبے کی ترقی و خوشحالی کے لئے اس سے قبل بھی ریکارڈ ترقیاتی کام کئے اور آئندہ بھی کوشش ہوگی کہ ترقی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اپنی توانائی بروئے کار لائیں، انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام سیاسی پارٹیاں اکھٹی ہو کر ملک کے لئے بہتر لائحہ عمل تیار کریں، انہوں نے لائرز فورم کے لئے دس لاکھ روپے کا اعلان بھی کیا۔ اس سے قبل سعید خان ایڈوکیٹ صدر بار روم نے سابق وزیر اعلیٰ کو خوش آمدید کہا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More