ڈپٹی کمشنر سوات نے گولڈ میڈلز جیتنے والے کھلاڑی شاہ خان کو نقد انعام اور شیلڈ سے نوازا

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اعلیٰ اور معیاری تعلیم کرنے کے ساتھ ساتھ صحت مند رہنے کے لیے فارغ اوقات میں کھیل کود میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کھیلوں کے میدان میں اپنے ملک کا نام روشن کریں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز اپنے دفتر سید وشریف میں ایک سادہ مگر پروقار تقریب میں 34 ویں نیشنل گیمز کوئٹہ میں 2 گولڈ اور ایک سلور میڈیل جیتنے والے سوات کے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شاہ خان کو نقد انعام اور شیلڈ دینے کے موقع پر باتیں کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ریجنل سپورٹس آفیسر شکیل احمد، ٹیبل ٹینس کوچ اظہر احمد کے علاوہ سماجی شخصیت شرافت علی خان بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت نوجوان نسل کو جدید سائنسی تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ کھیل کود کے بہتر مواقع بھی فراہم کرنے کے لیے کاشاں ہے۔ انہوں نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ٹیبل ٹینس کے کھلاڑی شاہ خان کی حوصلہ افزائی کے لیے نقد انعام اور شیلڈ دیے ہیں تاکہ وہ مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں اور ملک و قوم کا نام روشن کرسکے۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More