روڈ اطراف میں ملبہ اور تعمیراتی مواد ڈالنے پر پابندی عائد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام) ضلع سوات میں کسی بھی قومی شاہراہ، روڈ کے اطراف اور چوکوں پر تعمیراتی مواد، ملبہ، پتھر، کرش وغیرہ ڈالنے اورجمع کرنے پر ددماہ کے لے پابندی عائد کی گئی ہے۔پابندی دفعہ 144 کے تحت لگائی گئی ہے۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوات عرفان اللہ وزیر کی جانب سے جاری کردہ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ جائزے سے معلوم ہوا ہے کہ عوام اور کچھ سرکاری محکمے تعمیراتی کام عمل میں لاتے ہوئے تعمیراتی مواد اور ملبہ روڈ سائڈ پر جمع کرتے ہیں جس سے روڈ جا بجا بند ہونے سے عوام کو آمدورفت میں مشکلات پیش آرہی ہیں اور حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ خلاف ورزی کی صورت میں 188 پی پی سی کے تحت کاروائی ہوگی۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More