سوات : ضلعی انتظامیہ کا نیا ہدایت نامہ، سخت پابندیاں لگا دی گئی

گاڑی میں دو افراد سے زائد کے سفر کرنے پر پابندی عائد کردی

ضلعی انتظامیہ سوات نے نیا ہدایات نامہ جاری کردیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سبزی،میڈیکل سٹور، کریانہ ، اٹا، گھی ،چینی کی دکانوں کے علاوہ باقی دکانیں بند رہیں گی ۔ پرائیویٹ گاڑی صرف دوافراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی ۔
تین افراد کو بٹھانے پرگاڑی کو واپس کردیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی ہدایات جاری کی ہے کہ بچے اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ضلعی انتظامیہ سوات نے نیا ہدایات نامہ جاری کردیا ہے ۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق سبزی،میڈیکل سٹور، کریانہ ، اٹا، گھی ،چینی کی دکانوں کے علاوہ باقی دکانیں بند رہیں گی ۔ پرائیویٹ گاڑی صرف دوافراد کے بیٹھنے کی اجازت ہوگی ۔
تین افراد کو بٹھانے پرگاڑی کو واپس کردیا جائے گا۔ضلعی انتظامیہ نے یہ بھی ہدایات جاری کی ہے کہ بچے اور پچاس سال سے زائد عمر کے افراد سفر نہیں کرسکیں گے۔ صرف ایمرجنسی کی صورت میں سفر کرنے کی اجازت دی جائے گی ۔ بچوں کے باہر کھیلنے کی صورت میں اُن کے والدین کو دفعہ 188 کے تحت گرفتار کیا جائے گا ۔اس کے علاوہ بازار میں خریداری کرنے والے افراد ایک دوسرے سے فاصلہ بھی رکھیں گے، انتظامیہ کے مطابق گلی کوچوں میں بھی بچوں اور عام لوگوں کی آمدورفت اور بیٹھنے پر پابندی ہوگی، جبکہ مساجد میں باجماعت نماز اداکرنے پر بھی سخت پابندی عائد کی گئی ہے، مساجد کے سامنے سول ڈیفنس کے افراد پرامن طریقے سے لوگوں کو مسجد سے واپس گھروں میں بیھجے گیں، ڈی سی سوات ثاقب رضا اسلم نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس حوالے سے انتظامیہ کیساتھ مکمل تعاون کریں۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More