اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا اہم اقدام، اندراب جھیل تک رسائی کے لئے جرگہ منعقد

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )آفس کالام میں اندراب جھیل تک رسائی کے لئے سیاحوں کو آسان بناکر سہولیات فراہم کرنے کے سلسلے میں عمائدین علاقہ کے مشران کے ساتھ جرگہ کا اہتمام کیا گیا جس میں عمائدین علاقہ کے مشران کے ساتھ ڈپٹی ڈرایکٹر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی سردار زیب خان نے مذاکرات کئے،جرگہ میں مشران کا کہنا تھا کہ جھیل کالام کے بلیو واٹر سے سولہ کلومیٹر اور پھر میدان بانڈہ سے چار کلومیٹر کی مسافت پر ہے، راستے میں سبزہ اور گنگناتے جھرنے آنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں۔مگر اس جھیل کو جانے کے لیے سیاحوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے کیونکہ زیادہ تر فیملیز پیدل سفر نہیں کرسکتے اگر اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی اندراب جھیل کی ترقی اور سڑک کی تعمیر کے ساتھ سیاحوں کی سہولت کے لیے اقدامات کرے تو سیاحت کو مزید فروغ مل سکتی ہے، مشران کی جانب سے مختلف تجاویز سامنے آنے پرڈپٹی ڈرایکٹر نے یقین دہانی کرائی کہ قوم کے ساتھ ملکر اس علاقے کی سیاحت کو فروغ دینے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے ،جرگہ کے شرکائ نے اتھارٹی کی کاوشوں کو سراہا اور اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کو ہر قسم تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ،ڈپٹی ڈرایکٹر سردار زیب خان نے  کہا کہ بہت جلد ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بھی اس خوبصورت وادی کا وزٹ کرکے اس نئے سیاحتی مقام کو متعارف کرائیں گے جس میں سیاحوں کے لیے تمام سہولیات موجود ہوں گی، مقامی مشران نے کالام میں عوامی لیٹرین بنانے کی درخواست بھی کی جس پر ڈپٹی ڈرایکٹر نے جلد ہی اس منصوبے کو مکمل کرنے کا وعدہ کیا ۔

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More