اپر سوات ڈیولپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا چھٹا اجلاس

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اپرسوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کا چھٹااجلاس ڈپٹی کمشنر سوات آفس سیدو شریف میں زیرصدارت اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین احمد خان منعقد ہوا جس میں ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی و ڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان،ڈپٹی ڈائریکٹر یو ایس ڈی اے سردار زیب خان ،بورڈ اف ڈائریکٹر کے ممبران ایڈوکیٹ اورنگزیب خان، بزریعہ ویڈیو لنک محمد خالق کاکا،ثناء اللہ خان ، احسان اللہ خان ، ایڈیشنل سیکرٹری دولت خان اور دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی وڈپٹی کمشنر سوات ڈاکٹر قاسم علی خان نے چیئرمین بورڈ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی احمد خان اور دیگربورڈ ممبران کو سوات کے سیاحتی مقامات میں سیاحوں کی سہولیات اور سیاحت کے فروغ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات پربریفنگ دی۔اس موقع اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی بورڈ کے چیئرمین احمد خان نےعلاقے کی تعمیر وترقی اور سیاحت کے فروغ کے لئے اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی وادی کالام، گبین جبہ،سلاتنڑ،مدین،بحرین،مہوڈڈ سمیت دیگر سیاحتی مقامات کی تعمیر وترقی کے ساتھ سیاحوں کی دلچسپی کے لئے نئے سیاحتی مقامات دریافت کرائے جائیں گے اور سیاحت کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کے لئے تیار ہے جبکہ سوات میں سیاحت کے بے پناہ مواقع موجود ہیں جن سے فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے

( خبر جاری ہے )

ملتی جلتی خبریں
Comments
Loading...

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. AcceptRead More